صحت مند زندگی کے اصول اور تندرستی ہزار نعمت ہے

صحت مند زندگی کے ان اصولوں پرعمل کریں اورہمیشہ تندرست رہیں صحت سے بڑھ کرکوئی چیزخالص نہیں اور آج کل کی روزمرہ کی زندگی میں ہرچیزمیں ملاوٹ کی جارہی ہے

586

                       صحت مند زندگی کے اصول
صحت مند زندگی کے ان اصولوں پرعمل کریں اورہمیشہ تندرست رہیں صحت سے بڑھ کرکوئی چیزخالص نہیں اور آج کل کی روزمرہ کی زندگی میں ہرچیزمیں ملاوٹ کی جارہی ہے اورہم آنکھیں بند کرکے اپنی صحت بربادکررہے ہیں ملاوٹ والی اشیاء کے استعمال سے ہم بہت سی بیماریوں کا شکارہورہے ہیں لیکن تھوڑی سی احتیا ط سےہم بہت بیماریوںسے خودکو اور اپنے بچوں کو بھی بچا سکتے ہیں۔

نمبر١  صحت مند زندگی کے اصولوں میں سے ایک اصول یہ ہے کہ چینی کابے جا استعمال آپ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتاہے ااورخالص طورپر جب آپ سفید چینی کا استعمال کرتے ہیں اور ہمارے ہاں ہر چیز کو اس کی ظاہری شکل کو خوبصورت اور ذائقہ میں اضافہ کے ساتھ مارکیٹ میں لایا جاتاہے اور معصوم عوام صرف ذائقہ کی خاطر اپنے لیے نقصان دہ چیزکا انتخاب کرلیتی ہے چینی کی جگہ گڑ یا براون شکر کا استعمال بہتر ہے۔

نمبر٢  صحت مند زندگی کا اصول یہ ہے کہ کھانے پکانے میں تیل کا استعمال کم کردیں آپ جو کھانا دو سے تین چمچ تیل میں پکاتی ہیں اگر آپ اسے ایک د م کریں گے تو یقینا آپ کیلئے مشکل ہوگا اور ممکن ہے کہ آپ کے گھروالے کم تیل میں پکے وانے کھانے کو پسند نہ کریں اس کیلئے اگر آپ تھورا تھورا کرکے روزانہ کی بنیاد پرتیل کی مقدار کم کریں اور تو کھانا پکانے کے لیے سن فلاور کنولا اور سویا بین کے تیلو ں کا استعمال کریں۔

نمبر٣  صحت مند زندگی کے اصولو میں سے ایک اصول یہ ہے کہ خالص گندم سے نئی اشیاء ریشے سے بھرپور ہوتی ہیں سفید میدے اور آٹے کی بجائے خالص چکی کا آٹا استعمال کریں بھوسی میلے آٹے سی بنی چپاتی اور ڈبل روٹی آپ کو شائید سفید آٹے والے ذائقہ نہ دیں۔ لیکن صحت کیلئے آپ اس کے عادی بھی ہوجائیںگے اگر آپ کسی بھی چیز کے فائدے اور نقصانات کومددنظررکھتے ہوئے استعمال توآپ کے لیے آسان ہوجائے گا۔

نمبر٤  صحت مند زندگی کے اصول یہ ہیں اگر آپ سفید چاولوں کی جگہ برائون چاول کا استعمال کریںگے تو یہ آپ کے لیے بے حد مفیدہوگا برائون چاول وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں برائون چاول میں موجود سلینیم کی خاطرناک بیماریوں کے لیے خطرات کوکم کرتاہے اس سے وزن بھی کم ہوتا ہے اور یا ہضمہ بھی درست رہتاہے اس لیے ہمیشہ برائون چاول استعمال کریں

نمبر٥  صحت مند زندگی کا اصول ہے کہ آپ جب گوشت خرید تے ہیں تو کوشش کریںکہ چکنائی والی سے پاک ہو اگر قصائی چربی صاف نہ کرے تو آپ کو چاہئے کہ آپ خوداس کی صفائی کریں یہ آپ کے لیے چکنائی والے گوشت کے مقابلے میں فائدہ مند ثابت ہوگا نہاری قورمہ اور بریانی اگر آپ روکھے گوشت اور براون رائس کم تیل میں پکائں تو یہ باہر والا ذائقہ نہ دے لیکن بھرپورصحت ضروردیگا

نمبر٦  صحت مند زندگی کے اصول یہ ہیں کہ نمک کھانے کا اہم جزو ہے لیکن اپنی غذا میں ذائقہ بڑھانے کیلئے نمک کا زائدہ استعمال آپ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتاہے ذائقہ کیلئے نمک کی بجائے لیموں کا رس کو سرکہ و غیرہ کا استعمال مفیدہے عموما لوگ سلاد کے ساتھ مختلف پھلوں پر بھی نمک چھڑک کرکھانے کے عادی ہوتے ہیں اور اس بات سے قطعی نا واقف کہ یہ نمک ان کی صحت کیلئے کس قدر خطرناک ثابت ہوسکتاہے

نمبر٧  صحت مند زندگی گزارنے کے اصول یہ ہیں کہ جنک فوڈ جیسے کچھ لوگ فاسٹ فوڈ کے نام سے جانا جاتاہے کا فیشن ہرخاص وعام میں آج کل ان ہے کچھ لوگ بروسٹ برگر فرنیچ فرائیز اور بہت کچھ لوگ بڑے شوق سے اور فخرکے ساتھ نہ صرف وہ خود بھی کھاتے ہیں بلکہ وہ اپنے بچوں کو بھی کھلاتے ہیں اور اکژ اوقات جب خاندان کے کچھ لوگ کسی پروگرام یا محفل میں جمع ہوتے ہیں تو یہ بتانا فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے فلاں چیز کھاتی ہے وہ اس بات سے بالکل بے خبرہوتے ہیں کہ یہ جنک فوڈ کھانے سے ان کی اور ان کے گھروالوں کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے اگر یہی کھانا گھرپر تیارکریں تو یہ ان کے نہ صرف اچھی صحت کاضامن ہوگا بلکہ معدے کی بہت سی بیماریوں سے کا فی حد تک بچاجا سکتاہے

نمبر٨  صحت مند زندگی کے اصولوں  میں سے اصول  ہے کہ موجود دور میں کوئی بھی دعوت ہو کولڈڈرنک کے بغیر ادھوری تصورکی جاتی ہے بچے ہوں یا بڑے سب ہی ایک سے زائدکلاس کولڈڈرنک پی رہے ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کو کھوکھلا کرنے کے لیے کافی ہے ناظرین اگراس کے بجائے فریش جوس کا استعمال کیا جائے تویہ آپ کی صحت اور آپ کی مہمان نوازی پر اچھے اثرات مرتب کرسکتا ہے

یوم آزادی14یا15اگست قائداعظم نے14اگست یوم آزادی مقرر کیوں کیا

دعاء الاستخارة اہمیت اور فضیلت شادی کے لیے استخارہ

سبق آموز واقعات اور حکایات . نصیحت جہاں سے بھی ملے اسے حاصل کر لینا چاہیئے

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.