آڑو کےطبی فوائد اور مختلف بیماریو ں کا علاج 

791

آڑو کےطبی فوائد اور مختلف بیماریوں کا علاج

آڑو کے فوائد اور مختلف بیماریوں کے علاج کا زکر کیا جائے گا۔موسم گرما میں یہ پھل بہت زیادہ کھایا جاتا ہے۔ جو مزے میں شیریں اور ترش ہوتا ہے۔ آڑو دو قسم کا لمبا گول مخروطی ہوتا ہے بہترین وہ ہے جس کا پوست رنگ دار ہو اور جس کی کھٹلی آسانی سے جدا ہو اسے بلو کہتے ہیں۔

آڑو کےطبی فوائدمختلف بیماریو ں کا تعارف

آڑو کےفوائد مختلف بیماریو ں:آڑو امیر اور غریب کی پہنچ میں ہوتا ہے ۔اس کا مزاج سرد اور تر ہوتا ہے۔ جو غذائیت ہی نہیں دیتا بلکہ بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اس کی پیداوار میدانی اور پہاڑی علاقوں میں دس ہزار فٹ کی بلندی تک پائی جاتی ہے۔ اور اس کا رنگ سرخی مائل اور مقدار خوراک جو ہے وہ تین سے پانچ عدد ہوتی ہے۔آڑو کے فوائد اور مختلف بیماریو کے علاج کا تفصیلی جائزہ۔

آڑو کےطبی فوائد,مختلف بیماریو کا ذکر

آڑو کے فوائد اور مختلف بیماریوں کا علاج            آڑو گرمی کی تپش کو کم کرتا ہے اور یہ خون پیدا کرتا ہے اور جلدی امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ آڑو بلڈ پریشر کونارمل کرتا ہے۔  اور چھلکے سمیت کھانا زود ہضم اور قبض کشا ہے اورباوا سیر سے محفوظ  رکھتا ہے۔ اس میں جلن اور گیس کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔

 

آڑو کےطبی فوائد مختلف بیماریو ں: اور بوڑھے کمزور میعدے والے آڑو ہضم کرنے کے لئے شہد یا ادرک کا مربہ ملا کر استعمال کرسکتے ہیں۔ آڑو میں کیلشیم آئرن اور فاسفورس یہ سب اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ جو کہ انسانی صحت کے لیے ضروری بھی ہے۔ اور آڑو زیابطیس کے افراد کے لیے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے۔ جوش خون کے بخار کے لیے بھی بہت ہی زیادہ مفید ہے ۔ آڑو کا مغز کان کے درد اور بہرے پن کو فائدہ دیتا ہے آڑو کے پتوں کو رگڑ کر پینے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔

آڑو کے فوائد اور مختلف بیماریوں کا علاجآڑو کےفوائد مختلف بیماریو ں:  آڑو دماغ کو طاقت دیتا ہے آڑو وزن پر قابو پانے والے خواہشمند افراد کے لیے بہترین خیال کیا جاتا ہے اور جسم میں غدود اور رسولیوں کی پیداوار کو روکنے میں بھی بہت زیادہ مددگار ہے آڑو جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لئے بہت مفید ہے۔ آڑو آنکھوں کی افادیت کے لیے زبردست تصور کیا جاتا ہے آڑو جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بناتا ہے۔

جسم میں موجود زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے انسانی جسم کو روزانہ کی بنیادوں پر کئی زہریلے مادوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی لئے ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ آڑو کے غذائی اجزاء دردناک السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔

آڑو جلد خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمے کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کے لیے ایک جز کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔اور جو ہماری صحت کے لیے بہت ہی زیادہ ضروری ہے اس لیے ہمیں آڑو اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کرنا چاہئے۔

جگرکی اہمیت اور یرقان کے علاج کا طریقہ
Salads For Weight Loss – Four Salads With Nutritional Facts

Leave A Reply

Your email address will not be published.