حضرت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی عظیم شخصیت کا تعارف

880

حضرت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ عظیم شخصیت کا تعارف

سم اللہ الرحمن الرحیم
مخزن جودوسخا، پیکر حلم ،حیا ، صاحب تسلیم و رضا ، زاہد بے ربا اہل حیا کا پیشوا ، تاجدار اتقیا، شناور بحر شرافت واقف رمزحقیقت حضرت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ وہ عظیم شخصیت ہیں کہ حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے ہاتھ کو ان کا ہاتھ قرار دیا۔

حضرت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی خدماتحضرت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی خدمات

یہ وہ عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ ہیں جنہوں نے اپنے مال و دولت ،اپنا سرمایہ اپنے آقا و مولا علی علیہ والہ وسلم کے اشارہ ابرو پر بار باراللہ تعالی وسبحانہ کے راستے میں لٹایا ۔ حضرت سیدنا عثمان بن عفانرضی اللہ عنہ سادگی اور تواضع کا ایک بہترین نمونہ تھے، ہر مشکل وقت میں آپ نے اسلام اور اہل اسلام پر بے دریغ خرچ فرمایا۔

نام ونسب

سیدنا امیرالمومنین، خلیفہ سوم کا نام نامی اسم گرامی عثمان بن عفان بن ابی العاص بن امیہ بن عبدا لشمس بن عبد مناف ہے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا نسب مبارک عبد مناف پر جا کر مل جاتا ہے۔
کنیت:     آپ کی کنیت ابوعبداللہ ہے ۔
لقب :  آپ کے لقب ذوالنورین اور غنی ہیں

ذوالنورین کہنے کی وجہ،

آپ کو ذوالنورین اس لۓ کہا جاتا ہے۔ کہ اللہ تعالی کے آخری رسول صلی اللہعلیہ و بار

ک وسلم کی دو صاحبزادیاں یکے بادیگرے آپ کےنکاح آئیں۔

حضرت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی خدمات

غنی کہنے وجہ

آپ صاحب دولت و ثروت تھے اور اپنا مال غربا و مساکین پر بے شمارخرچ کرتے تھے اہل بیت رسول پر اور جنگی تیاریوں میں خاص طوربہت زیادہ خرچ کیا کرتے تھے ۔

ولادت:

آپ کی ولادت رافعہ فیل کے چھ سال بعد ہوئی ۔ آپ کا بچپن نہایت پاکیزگی میں گزرا ۔ حالانکہ زمانہ
جاہلیت میں ہر طرف حرام چیزوں کا دور دورہ تھا۔ آپ جامع قرآن اور دین کی برھان تھے۔

      جامع        قرآن       عثمان    غنی
دین کی    برھان      عثمان غنی
اہل حق    کی آن     عثمان غنی
حق کی  ہے   پہچان   عثمان غنی

تحریر از        نصیر احمد اویسی علوی

خطیب جامع مسجدگلستان مدینہ

چک نمبر23 اے کالونی لیاقت پور

مزید پڑھیے
Life History of Hazrat Usman Ghani (R.A)
پیرمہر علی شاہ کو زیارت رسول پاکﷺ کا واقعہ

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.