قرآن ،احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت اور فوائد

 قرآن ،احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت اور فوائد علم کے معنی جانناواقفیت حاصل کرنا اور آگاہ ہونا انسان کاوہ وصف جواسے دوسری مخلوقات سے الگ کرتا ہے۔اور فرش سے عرش تک پہنچاتا وہ علم ہے ۔علم تہذیب سکھاتا ہے

3,035

              قرآن ،احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت اور فوائدقرآن ،احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت اور فوائد

علم کے معنی اورمفہوم

علم کے معنی جانناواقفیت حاصل کرنا اور آگاہ ہونا انسان کاوہ وصف جواسے دوسری مخلوقات سے الگ کرتا ہے۔اور فرش سے عرش تک پہنچاتا وہ علم ہے ۔علم تہذیب سکھاتا ہے ۔علم انسان سے تکبر اور غرور کو مٹاتا ہے ۔قرآن ،احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت معلوم ہوتی ہےکہ اس کے بغیر

علم ایک لازوال دولت

علم ایک لازوال دولت ہے ۔علم مشکل حالات میں ہمارے کام آتا ہے ۔علم انسان کے اخلاق وسیرت کی تعمیرکر تا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ دنیا میں جتنے بھی بڑے لوگ گزرے ہیں ۔انہوں نے زیادہ سے زیادہ علم حاصل کیا اور کسی نے بھی دولت کو علم پر ترجیح نہ دی ۔

حضرت محمدپر جوپہلی وحی نازل ہوئی وہ علم ہی متعلق تھی

قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ” پڑھو اے نبی اپنے رب کے نام کے سا تھ جس نے پیدا کیا ،جے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی پڑھو اور تمہارا رب بڑاکریم ہے ۔جس نے قلم کے زریعے سے علم سکھایا انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا "۔

قرآن کی روشنی میں علم کی ضرورت واہمیت

"کہ دیجیے کہ کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر ہوسکتے ہیں "۔

قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ

"وہی ہے جس نے امیوں کے اندر ایک رسول خود انہی میں سے اٹھایا ۔جو ا نہیں اس کی آیات سناتا ہے ۔ان کی زندگی سنوارتا ہے ۔اور ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ۔حالانکہ اس سے پہلے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے "۔

مشہور قول ہے

کہ "ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہے

ایک اور جگہ ارشاد باری ہے

"ہم نے داود سلیمان کو علم عطا کیا اور انہوں نے کہا کہ شکر ہے اس خدا کا جس نے ہم کو اپنے بہت سے مومن بندوں پر فضیلت عطا کی” ۔

حضرت علی کا فرمان ہے

"ہم اللہ کی بنائی ہوئی تقدیر پر راضی ہیں ۔وہ یہ ہے کہ ہمارے لیے تو علم مقررکیا گیا ۔اور جاہلوں کے لیے مال ہے”۔

آپ کا فرمان ہے

"کہ ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو” ۔

احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت

حضرت انس سے روایت ہے کہ "حضرت محمد نے فرمایا کہ علم کی تلاش پر مسلمان مرد وعورت پر فرض ہے” ۔

حضور نے فرمایا ہے کہ "جو شخص علم کی تلاش میں نکلتا ہے ۔وہ واپسی تک اللہ کے راستے پر ہے” ۔

                                             سعادت سیادت عبادت ہے علم

                                           حکومت ہے دولت ہے طاقت ہے علم

علم ایک خزانہ ہے :

علم ایک ایسا خزانہ ہے جو استعمال کرنے سے گٹھنے کی بجائے بڑھتا ہے ۔اور جسے کوئی چھین یا چرانہیں سکتا دنیا کی ہر دولت کو چورچراسکتا ہے ۔اور سیلاب بہاکرلے جاسکتا ہے ۔ڈاکولوٹ سکتا ہے ۔اور جل کرراکھ ہو سکتا ہے ۔مگرعلم ایک ایسا خزانہ ہے جو ہر قسم کے خطرات محفوظ ہے ۔

کسی شاعر نے اس کے متعلق کہا ہے ۔

   دلوں میں بھرو علم کا مال وزر

                                                نہ آتش کا خطرہ نہ چوروں کا ڈر

علم کی وجہ سے ایجادات:

علم کے معنی ہیں کہ علم ہی کی بدولت دنیا میں بے شمارایجادات ہوئی ہیں ۔ایک زمانہ تھا کہ دنیا میں ریڈیو ،ٹیلی ویژن،ٹیلی فون ،وغیرہ کا وجود ہی نہیں تھا ۔ریل گاڑی ،موٹرسائیکل وغیرہ کے ناموں سے لوگ نا آشناتھے ۔بجلی کہیں نہیں تھی اس لیے وہ تمام سہولتیں ناپید  تھیں۔ جو علم کے باعث ہمیں حاصل ہوئی آج علم کی بدولت ہم نہ صرف ان سہولتوں سے مالامال ہیں ۔بلکہ اور بھی بے شمار نعمتوں اورآسائشوں سے بہرہ مند ہوگئے ہیں ۔

 قرآن ،احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہےکہ اس کا حصول کتنا ضروری ہے

جب دنیا میں علم کی کمی تھی تو لوگ اس زمین کو بھی نہیں سمجھ پاتے تھے آج علم کی فراوانی کے باعث انسان اس زمین کے علاوہ چاند ستاروں پر بھی کمندیں ڈال رہا ہے ۔اور وہ دن دور نہیں جب انسان علم کی بدولت چاند ستاروں کو تسخیر کر لے گا ۔

علم سے انسانی اقدار کا شعور

علم کے معنی جاننا ہے کہ علم ہی انسان میں انسانی اقدارکا شعور پیداکرتا ہے ۔ سقراط کے بقول ،، "جس کو سچا علم حاصل ہوتا ہے وہ نیک ہونے کے سوا کچھ نہیں ہوتا "۔

 علم کے ساتھ عمل

علم کے ساتھ ساتھ عمل بھی بہت ضروری ہے ۔اس علم کا کو ئی فائدہ نہیں جس پر عمل نہ کیا جائے ۔کسی چیز پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان اپنی زندگی کو سنوار سکتا ہے ۔علم ہی ایسا زیور ہے جس سے آراستہ ہو کر ہم ایسی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں ۔جو ترقی کی ضامن بنے۔

سورۃ مریم کا تعارف اور انبیاء کرام کے واقعات کا ذکر اور اللہ کا انعام

اسلامی معلومات اور عقائد – دین اسلام سے متعلق اہم معلومات اور بنیادی عقائد

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.