پیرمہر علی شاہ کو زیارت رسول پاکﷺ کا واقعہ

823

پیرمہر علی شاہ کو زیارت رسول پاکﷺ کا واقعہ

 

گولڑہ شریف حضرت پیرمہر علی شاہ کو زیارت رسول پاکﷺ کا واقعہ ارشاد فرماتے ہیں کہ مدینہ شریف کے سفر کے دوران وادی حمرا کے مقام پر ڈاکوؤں کے وار کےخوف کی وجہ سے میں نے عشاء کی سنتیں چھوڑ دیں۔

پیرمہر علی شاہ کو زیارت رسول پاکﷺ کا واقعہ

بمقام وادی حمراہ جب رات کا وقت ہو گیا میں ( حضرت پیرمہر علی شاہ صاحب حمتہ اللہ علیہ ) قافلہ کے ساتھ ایک طرف آرام کے لئے سو گیا کیا دیکھتا ہوںکہ حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم تشریف لا ئے. ایسا معلوم ہوا کہ میں ایک مسجد میں مراقبے کی حالت میں بیٹھا ہوںحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم قریب  تشریف لائے۔

آپ نے ارشاد فرمایا:

"آل رسول سنتوں کو ترک نہیں کرنا ”

حضرت پیرمہر علی شاہ  صاحب عرض کرتے کہ میں نے اس حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ریشم جیسی دونوں مبارک پنڈلیوںکواپنےہاتھوںسے

مضبوطی سے روتے ہوئےتھام لیا اور عرض کرنا شروع کیا:

الصلاۃ و السلام علیہ کا یا رسول اللہ          الصلاۃ و السلام علیہ کا یا رسول اللہ

میں نے عرض کیا کہ حضور آپ کون ہے جواب میں آپ نےارشاد فرمایا کہ

” آل رسول سنت کو ترک نہیں کرتے تینوں دفعہ یہی جواب ارشاد فرماتے رہے”

تیسری دفعہ جو اب ملنے پر میرے دل میں خیال آیا کے جب آپ ندا یا رسول اللہ سے منع نہیں فرمارہے تو ظاہر ہے کہ آپ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وسلم ہی ہیں۔

پیرمہر علی شاہ کو زیارت رسول پاکﷺ کا واقعہ

میں( حضرت سیدنا پیر مہر علی شاہ گولڑوی)  نے وادی حمرا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے دیدار سے مشرف ہونے کے بعد جب بھی واقع دیدار کو یاد کرتے آپ پر وجد طاری ہوجاتا اور آپ ان جذبات میں گم ہو جاتے۔

 

پیرمہر علی شاہ کو زیارت رسول پاکﷺ کا واقعہ

ایک مرتبہ حضرت سیدنا پیر مہر علی شاہ گولڑوی  آنکھوں سے اشک بار ہوئے تو آپ نے اپنے مشہور نعتیہ کلام میں اس کا اظہار فرمایا

اج سک متراں دی ودھیری ہے                   کیوں دلڑی اداس گھنیری ہے

لوں لوں وچ شوق چنگیری اے                   اج نیناں لائیاں کیوں جھڑیاں

سبحان اللہ       ما اجملک                                      مااحسنک           مااکملک 

کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا                  گستاخ اکھیاں کتھے جا اڑیاں

مجھ جیسے حقیر انسان کے ساتھ  آپ حضرت محمد صلی وسلم کی ذات اقدس نے دیدار کا شرف فقط آپ کی کرم نوازی ہے ورنہ میری آنکھیں اس قابل کہاںحضرت محمد صلی وسلم کا دیدار کر سکتیں۔

اس واقع سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جہاں حضرت سید مہر علی شاہ کے عشق  اور محبت رسول اور سنت رسول پر عمل کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے کہ کسی بھی صورت میں مجبوری کی صورت میں سنتے نہیں چھوڑنی چاہیے ایسا نہیں ہو سکتا کہ آل  رسول سنتوں کو چھوڑ دیں بلکہ نبی پاک صل وسلم کی سنتوں کو مضبوطی سے تھام رکھو کسی صورت بھی ترک نہ کرو اسی میں کامیابی ہے۔

   قرآن ،احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت اور فوائد

Islam – اسلام سے متعلق دلچسپ اور اہم اسلامی باتیں اور واقعات

Leave A Reply

Your email address will not be published.