دعاء الاستخارة اہمیت اور فضیلت شادی کے لیے استخارہ

دعاء الاستخارة اہمیت اور فضیلت شادی کے لیے استخارہ

0 267

استخارا کی اصطلاحی تعریف

صلاة الاستخارة   کسی بھی کام میں خیر اور برکت طلب کرنے کو استخارا کہتے ہیں۔ دعاء الاستخارة  میں دو رکعت نماز اور خاص دعا کے ساتھ ہو جب بندہ اللہ تبارک و تعالی سے کسی بھی کام کی التجا کی جاتی ہے تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ اس میں ہمارے لئے بہتری ہے یا نہیں تاکہ اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے ہمیں اسکا اشارہ مل جائے۔  ہمارے لیے بہتر نہیں ہے تو ہم اس کام کو چھوڑ دیں یا پھر دو کاموں میں سے ایک کو شروع کرنا اور دوسرے کو چھوڑ دینا میں اللہ تعالی سے مدد طلب کرنا ہے۔اس کواستخارہ کہتے ہیں ۔

دعاء الاستخارة کی فضیلت

دعاء الاستخارة کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بندہ اپنے رب سے کسی کام میں التجا کرتا ہے۔ حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ سےروایت ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی سے استخارہ کرنا اور اس کے فیصلے پر راضی ہونا انسان کے خوش بہتری ہےجب کہ اللہ تعالی سے استخارہ نہ کرنا اور اس کے فیصلے پر راضی نہ ہونا انسان کی بد بختی کی علامت ہے۔

حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو اہم کاموں میں اس طرح استخارا تعلیم فرماتے تھے ۔ جس طرح قرآن پاک کی سورتوں کو پڑھاتے تھے اور فرماتے تھے کہ جب تم میں سے کوئی اہم کام کا ارادہ  کرے تو دو رکعت نوافل پڑھے پھر یہ دعا پڑھے جو استخارہ کے لیے بتائی گئی ے

اور حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سےحضور صلی اللہ علیہ وسلم  نےفرمایا کہ جب تم کوئی اہم کام کرو تو اپنے رب سے استخارہ کرو  اور سات مرتبہ استغفار کرو پھر دل میں جو بات غالب آجائے اسے اپنے لیے خیر سمجھو۔

صلاة استخارہ کےفوائد

خواب آنا یا کوئی آواز سنائی دینا ضروری نہیں ۔اس طرح دوسروں سے استخارہ کرانا ثابت نہیں اور دوسرے سے مشورہ لینا سنت ہے حدیث پاک میں ہے جو مشورہ سے کام کیا جا تا ہے وہ ناکام نہیں ہوتا اور جو استخارہ کرکے کام کرتا ہے وہ بے مراد نہیں ہوتا نماز استخارہ پڑھنے کا موقع نہ ہو توجلدی میں استخارہ کی یہ دعا پڑھو۔

 

دعاء الاستخارة
دعاء الاستخارة

اے اللہ! بے شک میں تجھ سے تیرے علم کے ساتھ بھلائی طلب کرتا ہوں اور تجھ سے تیری قدرت کے ساتھ طاقت طلب کرتا ہوں اور میں تجھ سے تیرے فضل عظیم کا سوال کرتا ہوں کیونکہ تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا ، تو جانتا ہے اور میں نہہیں جانتا اور تو غیبوں کو خوب جانتا ہے۔ اے اللہ اگر تو جانتا ہے کہ بے شک یہ کا م (اس کام کا نام لے) میرے لئے میرے دین ، میرے معاش اور میرے انجا م کار کے لحاظ سے بہتر ہے تو اس کا میرے حق میں فیصلہ کر دے اور اسے میرے لئے آسان کر دے ، پھر میرے لئے اس میں برکت ڈال دے اور اگر تو جانتا ہے کہ بے شک یہ کام (اس کام کا نام لے) میرے لئے میرے دین، میرے معاش اور میرے انجام کارکے لحاظ سے برا ہے تو اسے مجھ سے دور کر دے اور مجھے اس سے دور کر دے اور میرے لئے بھلائی کا فیصلہ کر دے جہاں بھی وہ ہو ، پھر مجھے اس پر راضی کر دے ۔

O Allah, with Your knowledge I seek the good, with Your power I seek ability and Your mighty favour for certainly You have the power that I don’t have, You know and I do not Know and You Know the unseen. O Allah, in Your knowledge if this work is good for me in this Duniya and the Akhirah (hereafter), then let it be for me, grant me blessings in it and if it is bad for me then keep it far away from me and grant me any destiny that will make me happy

شادی کے لیے استخارہ اور اسکا حل

رات سونے سے پہلے دو کعت نفل صلاة استخارہ  کے ارادے سے پڑیں۔ پہلی رکعت میں صورت ٖفاتحہ کے ساتھ  صورت کافرون ملا کر پڑھیں اور دورسری رکعت میں الحمد کے ساتھ صورت اخلاص ملا کر پڑھیں نوافل کے بعد دعا میں اپنا ارادہ اور نیت پر غور کریں پر وردگار سے اپنی التجا کریں اگر پہلی دفعہ پتا نہ چلے تو سات دن تک یہ عمل جاری رکھیں۔ انشااللہ کامیابی ہو گی۔

مزید پڑھیے نبوت کے متعلق عقائد جن کے ذریعے انسان سچا مسلمان بنے

مزید پڑھیے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی ۔ لاہور ہائی کورٹ کا انتہائی اہم فیصلہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.