پاکستان میں مون سون طوفانی بارشوں کی پیشگوئی اور ہنگامی الرٹ جاری

محکمہ مو سمیات کی طرف سے مون سون طوفانی بارشوں کا ہنگامی الرٹ جاری کئی علاقوں میں موسلادھار بارشیں بہت زیادہ ہوئیں۔ چند علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ۔

0 191

پاکستان میں مون سون طوفانی بارشوں کی پیشگوئی اور ہنگامی الرٹ جاری

اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم۔۔۔۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاکستان میں مون سون طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہےاس لیےعوام احتیاط کرے ، طوفانی بارشیں شروع ہو رہی ہیں ، ہنگامی الرٹ جاری۔ اسلا م آبادمیں چند دنوں کے بعد طوفانی بارشوں کا شدید امکان، این ڈی ایم اے نے خبردارکر دیا، کافی علاقوں میں خوف ناک سیلا ب کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ، عوام کو احتیاطی طریقوں پر عمل کی ہدایت کی۔ تفصیل کے مطابق ایک مہینے سے زیادہ دنوں تک سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشیں ہونے کے بعد اب مون سون  طوفانی بارشوں نے پنجاب اور شمالی علاقوں کی طرف رخ کر لیا ہے۔اطلاع کے مطابق بدھ کے دن پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشیں بہت زیادہ ہوئیں۔ چند علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ۔

محکمہ موسمیات کی طرف سےبارشوں کاالرٹ جاری

اب مزید  مون سون بارشیں ہونے کا شدیدامکان ہے۔ا ن حلات میں این ڈی ایم اے نے عوام کو الرٹ جاری کردیا۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو مہتات رہنے کی ہدایت کی ہے کہ چند علاقوں میں خوف ناک سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق خیبر پختونخوا ، پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے بعد اضلعوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں موسلادھار بارش کی امید ہے۔ اب شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں کئی علاقوں میں بارشوں کی توقع ہے۔پچھلے24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر ،مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارشیںہوئیں۔ یادرہے کہ اس سال ملک میں مون سون بارشوں کے دوران 20 سے 30 فیصد زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔  moon soon barish 2020

مون سون طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

تاہم اس سال مون سون بارشوں کا زیادہ رخ سندھ اور بلوچستان تک رہا ہے۔ پنجاب اور شمالی علاقوں میں شروع ہونے والی بارشوں کا شدید سلسلہ قرار دیا جا رہا ہے۔جمعہ کے روز جنوبی پنجاب ، زیریں خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں مزیدتیز ہوا اور کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں کئی علاقوں میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹے کا دوران اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب: جھنگ 137 ، فیصل آباد 136 ، لاہور (سٹی 99 ، ائیر پورٹ 98) ، قصور 94 ، چکوال 86 ، گوجرانوالہ 70 ، منڈی بہاولدین 58 ، گجرات 42 ، نور پورتھل 36 ، اسلام آباد (سید پور 34 ، زیروپوئینٹ ، گولڑہ 19 ، بوکرا 14) ، ائیر پورٹ 13) ، راولپنڈی (چکلالہ 18 ، شمس آباد 14) ، ملتان 32 ، سیالکوٹ (ائیر پورٹ26 ، سٹی 22) ، بھکر 21 ، جہلم 21 ، ساہیوال 20 ، کوٹ ادو 12 ، بہاولپور ، مری 06 ، لیہ 03. خیبر پختونخواہ: ڈی آئی خان 45 ، بالاکوٹ 42 ، پشاور (سٹی 18 ، ائیر پورٹ 07) ، پاراچنار 05 ، دیر ، چلاس 04 ، میرکھانی 02 ، کشمیر: کوٹلی 24 ، گڑھی دوپٹہ میں 14ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین 43 نوکنڈی اور تربت میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

moon soon barish 2020

دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان

جمعہ کے دن: اسلام آباد میں موسم مزید خراب رہنے کے علاوہ مزید مون سون بارش کا امکان ۔بلوچستان میں جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم لسبیلہ،خضدار، بارکھان، ژوب، قلات ، نصیر آباد، موسی خیل، لورالائی اور گردونواح میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔پنجاب میں جمعہ کے روز : ملتان، لیہ،بھکر، بہاولپور، بہاولنگر،ڈی جی خان، راجن پور ، فیصل آباد،اور ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔ اس دوران لاہور، سیالکوٹ،گجرات،گوجرانوالہ، جھنگ ، نارووال اور خطہ پوٹھو ہار میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔سندھ میں جمعہ کے روز : کراچی ،ٹھٹہ، بدین ،میر پور خاص ، جیکب آباد، دادو، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔خیبر پختونخوا میں جمعہ کے روز : کوہاٹ ، بنوں ، کرم ،ڈیرہ اسماعیل خان ، وزیر ستان، ٹانک اور کرک میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ جبکہ دیر، ایبٹ آباد ، ہری پور، مانسہرہ، سوات، چترال ، کوہستان،بونیر،صوابی ، پشاور،مردان ، چارسدہ ، نوشہرہ میں چند مقا مات پر بارش کی توقع۔جمعہ کے روز : گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارشوں کا امکان ہے

محکمہ تعلیم پنجاب ریشنلائزیشن اگست 2020

آئی پی پیز کے ساتھ پرانا معاہدہ ختم

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.