ملک بھرمیں  بارشوں کا دوبارہ سلسلہ شروع ہونے کا امکان 

ملک بھرمیں  بارشوں کا دوبارہ سلسلہ شروع ہونے کا امکان جمعرات اور جمعہ کو کیا ہونے والا ہے،پاکستان بھر میں الرٹ جاری کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کے روز بارشوں کے ایک نئے سپیل کی وجہ سے اربن فلڈکا خدشہ ظاہر کردیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے روز روالپنڈی، اسلام آباد،

0 101

ملک بھر میں بارشوں کا دوبارہ سلسلہ جاری ہو رہاہے،

۔ملک بہر میں موسم کی کیا صورت حال ہے آئیے جانتے ہیں آج کی اس رپورٹ میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستانی تیاری کر لیں ، جمعرات اور جمعہ کو کیا ہونے والا ہے،پاکستان بھر میں الرٹ جاری کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کے روز بارشوں کے ایک نئے سپیل کی وجہ سے اربن فلڈکا خدشہ ظاہر کردیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے روز روالپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال ، جہلم، فیصل آباد، ناروال، قصور، بہاولنگر،لاہور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔ جس کے نتیجے میں میدانی علاقوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ صوبہ سندھ میں آئندہ دس روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

جمعرات کے روز بارشوں کا دوبارہ سلسلہ شروع ہورہا ہے۔

 ملک بھرمیں  بارشوں کا دوبارہ سلسلہ شروع ہونے کا امکان 

اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر بارش جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ۔

صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور موسلادھار بارش کی بھی توقع۔بلوچستان میں جمعرات کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔پنجاب میں جمعرات کے روز راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاوالدین ، حا فظ آباد، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ،قصور، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، سیالکوٹ ،گجرات ،نارووال ، اوکاڑہ ،ساہیوال ، پاکپتن،بہاولنگر اور خانیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

اس دوران راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ، گجرات،گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔سندھ میں جمعرات کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

خیبر پختونخوا میں جمعرات کے روز: دیر ، سوات ، ما لاکنڈ، بونیر ، شانگلہ ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ اور کرم میں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورکہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔جمعرات کے روز: گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

قرآن ،احادیث کی روشنی میں علم کی اہمیت اور فوائد

پنجاب نیبرہڈ اور ویلیج کونسلز مکمل ۔ نشستوں کے تناسب کا فارمولا تیار ہو گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.