فیصل آباد موٹروے پر ایک اور شرمناک واقعہ زبردستی غیر اخلاقی ویڈیو

موٹروے پر ایک اور افسوسناک واقعہ ، میاںبیوی کو زبردستی غیر اخلاقی حرکات کرنے پر مجبور کیا گیااور زبردستی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی گئی فیصل آباد موٹروے پر جنسی ہراسگی کا ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا،

0 210

فیصل آباد موٹروے پر ایک اور شرمناک واقعہ

موٹروے پر ایک  اور افسوسناک اورشرمناک واقعہ ، میاںبیوی کو زبردستی غیر اخلاقی حرکات کرنے پر مجبور کیا گیااور زبردستی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی گئی ۔ فیصل آباد موٹروے پر جنسی ہراسگی کا ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا، ایم 3 موٹروے پر میاں بیوی سے زبردستی غیر اخلاقی حرکات کرواتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر ڈال دیا ۔

فیصل آباد موٹروے پر ایک اور شرمناک واقعہ

گلف نیوز کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے پر خاتون کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے دلخراش واقعے کے بعد فیصل آباد موٹروے پر ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد ایم 3 موٹروے پر ایک میاں بیوی کو 3 افراد نے میاں بیوی کو جنسی  طورہراساں کر کے نشانہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی ایم 3 کی حدود میں موجود تھے اور ایک دوسرے سے گفتگو کرنے میں مصروف تھے جب وہاں اچانک 3 افراد آ پہنچے۔

 

تینوں افراد نے پہلے دونوں میاں بیوی کو ہراساں کیا۔ اور پھر انہیں زبردستی غیر اخلاقی حرکات کرنے پر مجبور کیا گیا۔غیر اخلاقی حرکات سے انکار کرنے پر ملزمان نے دونوں میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا یا غیر اخلاقی حرکات کرنے پر مجبور کیا اور پھر ان کی ویڈیو بھی بنا ئی۔ بعد میں ملزمان نے متاثرہ میاں بیوی کو بلیک میل کر کے پیسے لینے کی کوشش کی، تاہم اور ان سے پیسے نہ ملنے پر ان کی غیر اخلاقی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دی۔

مظلوم میاں بیوی نے پولیس سے رجوع کر کے شکایت درج کروائی، جس پر پو لیس نے فوری طور پر ایکشن لیا جس کے بعد پولیس نے ایکشن لے کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 2 ملزمان کی شناخت بابر اور احسان کے نام سے کی گئی ہے، ان کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے گینگ ریپ کیس میں مشتبہ شخص نے جرم کا اعتراف کیا

مونال ریسٹورنٹ اسلام آباد مستقل بند ۔ تمام سرگرمیوں کے ساتھ مستقل طور پر بند

Leave A Reply

Your email address will not be published.