حضرت عثمان غنی کی فضیلت

791

حضرت عثمان غنی کی فضیلت

حضرت عثمان غنی کی فضیلت کے بارے میں مختلف احادیث شریف موجود ہیں۔جن کا مطا لعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہےکہ نبی کریمﷺ نےحضرت عثمان غنی کی محبت میں مخلتف جگہ پر ارشاد فرمایا جن کا ذکر درج زیل احادیث میں موجود ہے۔

حضرت ابوھریرہ و رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا:

"لكل نبی رفيق في الجنة ورفیقي فيها عثمان بن عفان”

سنن ابن ماجہ ، ترمزی شریف
"ہر نبی کے لئے جنت میں ایک رفیق ہوگا اور میرا رفین جنت میں عثمان بن عفان ہے۔”

 

حضرت عثمان غنی کی فضیلت حضرت عثمان غنی کی فضیلت واہمیت میں احادیث

 

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وبارک وسلم نے ایک فتنے کا ذکر فرمایا اور سا تھ فرمایا پس آپ نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے متعلق فرمایا "اس میں یہ مظلوم شہید ہو گا” ۔   (ترمذی شریف)
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وبارک وسلم کی خدمت میں ایک جنازہ لایا گیا۔کہ آپ اس پر نماز جنازہ پڑھیں مگر آپ نے اس پر نماز نہیں پڑھی آپ کی خدمت میں عرض کیا گیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وبارک وسلم ہم نے آپ کو کسی کی نماز جنازہ چھوڑتے نہیں دیکھا۔

قال انه كان يبغض عثمان فا ابنه الله

آپ نے فرمایا یہ عثمان غنی سے بغض رکھتا تھا اللہ تعالی نے اس سے
بغض رکھا ہے ۔ (جامع ترمزی)

اس حدیث شریف سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ حضور نبی کریم اللہ صلی اللہ علیہ والہ وبارک وسلم اپنے صحابہ کرام کے مخالفین سے باخبر ہیں۔

نیز حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وبارک وسلم کی محبت کا یہ عالم ہے کہ ان کے مخالف کی نماز جنازہ نہیں پڑھی اور آپ کے اشارے  سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ سے بغض و دشمنی رکھنا اللہ کی رحمت محرومی کا باعث ہے ۔اور اللہ پاک کی ناراضگی کا موجب ہے۔

تحریر از        نصیر احمد اویسی علوی

خطیب جامع مسجدگلستان مدینہ

چک نمبر23 اے کالونی لیاقت پور

 

حضرت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ عظیم شخصیت کا تعارف
Hazrat Usman Ghani ke Halat-e-Zindagi

Leave A Reply

Your email address will not be published.